آج جمعتہ المبارک کو ہر گھر میں دینی محفلیں سجائی جائیں،علماء

  آج جمعتہ المبارک کو ہر گھر میں دینی محفلیں سجائی جائیں،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، نائب امیر میاں محمدرضوان نفیس، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار نے تمام مکاتب فکر کی طرف سے جاری متفقہ اعلامیہ کی حمایت کی ہے اور اسے اسلام اور ملک کے لیے نیک شگون قراردیا ہے اورپوری قوم سے اپیل کی ہے کہ آج جمتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم توبہ و استغفار“ منایا جائے اور ساری قوم اجتماعی طور پر اللہ سے معافی کیلئے سربسجودہوجائے۔ انسانیت اللہ کی بغاوت چھوڑ کر اللہ کی فرمانبرداری شروع کرے۔ کرونا سے نجات کیلئے خدا کے حضور گڑگڑا کر گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔ آج جمعہ میں ہر شخص خصوصی طور پراستغفار و دعا کا اہتمام کرے۔

 اور گھروں میں دعائیہ محافل منعقد کی جائیں۔ کرونا وائرس کا پھیلنا ہمارے اجتماعی گناہوں اور بے راہروی کا نتیجہ ہے۔ پوری دنیا کو گناہوں کا راستہ چھوڑ کر نیکی کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ پاکیزہ زندگی ہی وباؤں سے نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ علما ء نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ نے دوسروں کے لئے قربانی دینے کی جو مثال قائم کی ہے اس پر پوری قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے اسامہ ریاض کو قوم کا اصل ہیرو اور صحیح معنوں میں مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی گرانقدر خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔علماء نے شہید کی درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔کہ احتیاطی تدابیر اور اسباب اختیار کرنا توکل کیخلاف نہیں ہے،عوام آس پاس کے غرباء کی ضروریات کا خیال رکھیں اپنے گھروں میں رہیں، لاک ڈاون مثبت قدم ہے، عوام اپنے اوقات استغفار اور رجوع الی اللہ میں گزاریں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر اس طرح کی بیماریاں پہلے بھی آتی رہی ہیں اسباب کے ساتھ رجوع الی اللہ بھی ضروری ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعائیں بتلائی ہیں آفتوں اور بلاوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ان دعاوں کا بھی اہتمام کیا جائے، کرونا وائرس سمیت کسی بھی وبا کو احتیاطی تدابیر اور رجوع الی اللہ کے ذریعے سے ہی شکست دی جاسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ امراض کا پھیلاؤ ا للہ کے حکم کا محتاج ہے،وہی پوری دنیا کو اس وباء سے نجات دلانے والی ذات ہے۔