حکمران عوام کو مایوس اور خوفزدہ کر رہے ہیں،میاں اویس

  حکمران عوام کو مایوس اور خوفزدہ کر رہے ہیں،میاں اویس

  



لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ قصور کے صدرمیاں اویس علی نے کہا ہے کہ نااہل،ناکام اوربدنام حکمرانوں کے ہراقدام میں ابہام ہے۔حکمران اس نازک وقت میں بھی پاکستانیوں کامورال بلندکرنے کی بجائے الٹا انہیں مایو س،خوفزدہ اورگمراہ کررہے ہیں۔انہیں کسی کام کوڈھنگ سے کرنے کا سلیقہ نہیں آتا۔عوام دوہائیاں دے رہے ہیں۔

،حکمرانوکرونا سے بچاؤکیلئے کچھ کروناں مگر وہ ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔چوراپنے زر،زوریادھونس دھاندلی سے اقتدار توہتھیاسکتے ہیں مگروہ قومی وسائل کی حفاظت اورعوام کو ڈیلیور نہیں کرسکتے۔وزیراعظم سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ میں بروقت،درست اوردوررس فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔وہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ میاں اویس علی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سانحات میں بھی ارباب اقتدارواختیارقومی وسائل پرہاتھ صاف کرنے سے باز نہیں آتے۔زمینی وآسمانی آفات کے دوران بھی مصیبت زدگان کا پیٹ نہیں بھرتا جبکہ حکمرانوں کی جیبیں بھرجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے پیشرووزرائے اعظم کے سیاسی انجام سے کوئی سبق سیکھنے کیلئے تیار نہیں۔نام نہاد کپتان اوران کے ٹیم ممبرز کی نااہلی پوری طرح بے نقاب ہوگئی،اب ایمپائرز کس بات کاانتظار کررہے ہیں وہ اپنے ہاتھ کی ایک انگلی کھڑی کیوں نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی نااہل حکومت کی نحوست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔پاک فوج،رینجرز اورپولیس کے جوان حکمرانوں،سیاستدانوں اوران کے حواریوں کی نسبت زیادہ موثراورمنظم اندا ز میں کروناوبا کیخلاف اپنا تعمیری کرداراداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے کی ڈنگ ٹپاؤاورجگاڑ لگاؤمنصوبہ بندی کومسترد کرتے ہیں،کروناسے نجات کیلئے سنجیدگی اور مستقل مزاجی اشد ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1