حکومت سولو فلائٹ کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلے،آصف ڈیال

حکومت سولو فلائٹ کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلے،آصف ڈیال

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا آصف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے وطن واپسی کے فوری بعد کرروناوائرس کے حوالے سے حکومت کو سمت دکھانے کیلئے جس طرح کا متحرک کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے،حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سولو فلائٹ کی بجائے اتحاد کے ذریعے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ حلقہ پی پی 157 میں عوام میں کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں پارٹی کے متحرک کارکنوں سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ نہ صرف عوام کواحتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی جائے بلکہ مستحق لوگوں کی ہر ممکن مددبھی کی جائے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما او رکارکنان مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

راناآصف حسین ڈیال نے کہا کہ شہباز شریف نے وطن واپس آتے ہیں اپنا مثبت کردار اداکیا ہے اور حکومت کو درست سمت دکھائی ہے جس سے عوام کا فائدہ ہوا ہے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں بھی شہباز شریف کی تجاویز کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان پر عملدرآمد کر کے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کے ہرحکم پر عملدرآمد کے پابند ہیں او رہمیں جو بھی ذمہ داریی سونپی جائے گی اسے ہر صور ت نبھائیں گے۔   

مزید : میٹروپولیٹن 1