کرونا مریضوں کا علاج،ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حنا پرویز

  کرونا مریضوں کا علاج،ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حنا پرویز

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، میڈیا،پولیس اور فوج کے جوانوں کو سلیوٹ کرتے ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم سب کو ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔اللہ تعالی ان کی مدد کرے اور انہیں حوصلہ اور ہمت عطافرمائے۔عمران خان نے مزدور طبقہ کیلئے ماہانہ تین ہزار روپے امداد کا اعلان کیا لیکن اس رقم کو مزید بڑھانا چاہیے۔۔

پاکستان میں ایک ملازم کی کم از کم تنخواہ 15ہزار ہے، اس لاک ڈاؤن میں جب وہ گھر بیٹھ جائے گا تو اس کی 10ہزار سے 15ہزار روپے ماہانہ مدد کرنی چاہیے۔کرونا بحران میں صوبوں کی اپنی سٹریٹجی ہے اور عمران خان کی اپنی۔ اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے اور پورے ملک کیلئے ایک سٹریٹجی ہونی چاہیے۔جسطرح اینکرز کو بلا کر عمران خان نے بات چیت کی، اسی طرح ان کو چاہیے کہ اس مشکل گھڑی میں اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں۔عمران خان کچھ عرصے کیلئے سیاسی اختلافات کو ایک طرف کردیں۔اپوزیشن جماعتوں کی لیڈرشپ کے ساتھ بیٹھ کر قومی لائحہ عمل طے کیا جائے۔کرونا سے بچاؤ کا واحل سیاستدانوں اور قوم کو متحد ہونا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1