کرونا وائرس کی وجہ سے ہر طبقہ مشکلات کا شکار ہے

    کرونا وائرس کی وجہ سے ہر طبقہ مشکلات کا شکار ہے

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل اکبر بٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ خوفناک صورت حال لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں بسنے والے غریب، مزدور عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دیہاڑی دار افراد کی نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں مخیر اور صاحب ثروت افراد آگے آکر ملک کے متوسط طبقے سفید پوش افراد کیلئے آسانیاں پید اکریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1