بہادر قومیں مشکل حالات کا مقابلہ ہمیشہ ہمت سے کرتی ہیں

بہادر قومیں مشکل حالات کا مقابلہ ہمیشہ ہمت سے کرتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈحاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے عوام اس مشکل ترین صورت حال میں گھروں میں محصور اور کاروبار کی بندش کی وجہ سے شدید ذہنی اضطراب سے گزررہے ہیں۔بہاد راور مہذب قومیں مشکل ترین حالات کا مقابلہ بھی صبر و تحمل، برداشت اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور دلجوئی کے ساتھ کرتی ہیں۔

اپنیا یک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مخیر حضرات ان مشکل ترین حالات میں آگے بڑھیں اپنے مال میں سے اللہ کی راہ میں غریبوں، مسکینوں، بے سہارا، بے آسرا افراد کی مدد کیلئے دل کھولیں اللہ رب العزت اس نیک کام کا بہترین اجر عطا فرمائے گا۔