پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اچھا فیصلہ ہے،حاجی افضل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اچھا فیصلہ ہے،حاجی افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)صدر انجمن تاجران ٹرک اڈا راوی روڈ بادامی باغ حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی لاک ڈاؤن سے گھروں میں محصور عوام کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق عالمی سطح کے نرخ مدنظر رکھ کر نہیں کیا گیا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید نیچے لے کر آئے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔ امریکہ، ایران، چائنہ، اٹلی، برطانیہ سمیت دنیا کے بڑے اور ترقی یافتہ ترین ممالک سپرپاورز بھی اس کرب ناک صورت حال میں شدید ترین بے بس اور بد حال نظر آرہے ہیں عوام احتیاطی تدابیر وحفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جاسکے۔