وزیر اعظم کرونا کے معاملے میں سنجیدگی نہیں دکھا رہے،اشرف بھٹی

وزیر اعظم کرونا کے معاملے میں سنجیدگی نہیں دکھا رہے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کروناکے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں انہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہو گا اس اہم ایشو پر ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی لیڈرشپ تو ایک پیج پر ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اب بھی اپوزیشن کی تجاویز کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

پاکستان کو اس وقت اتحاد اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے وزیراعظم فوری طور پر بلاول بھٹو کی تجاویز پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسلہء گھروں میں بند غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا ہے انہیں ان کے گھروں میں ہی اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں اور ڈاکٹرز،نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہین دو گنا کی جائیں ہمارے مسیحا ہمارے اصل میں ہیروز ہمارے یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہیں ان کی خدمات کا اعتراف ہی ان کیلئے سب سے بڑی دولت اور عزت کا با عث ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1