موجودہ حالات میں حکومت کو بروقت فیصلے لینے ہونگے،سعدیہ تیمور
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ آج پھر ے بروقت فیصلے کرنے ہیں کیونکہ پہلے ہی کافی غلطیاں ہوچکی ہیں، کافی تاخیر ہوچکی ہے۔ مزید تاخیر ناقابل معافی جرم ہوگا کیونکہ حکومتی سطح پر بروقت فیصلوں میں ایک لمحے کی تاخیر کی قیمت کسی بے گناہ پاکستانی کی جان ہے۔
لہذا ہم نے جانی نقصان کو ہونے سے روکنا ہے۔