ٹاؤن شپ کے مکینوں میں 2ہزار فیس ماسک تقسیم

  ٹاؤن شپ کے مکینوں میں 2ہزار فیس ماسک تقسیم

  



لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ کے سماجی رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان کی جانب سے نمازیوں، مزدوروں اور گھر گھر جا کر مختلف بلاکوں میں 2 ہزار فیس ماسک تقسیم کئے گئے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ کرونا سے بچایا جا سکے، محمد سرفراز خان نے اپیل کی کی عوام توبہ استغفار کریں گھروں میں محدود رہیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، گرم پانی کا استعمال کریں

اور اپنے ارد گرد سفید پوش، غریب و نادار مفلسی افراد کو انکے گھر خاموشی سے راشن پہنچائیں، محمد سرفراز خان نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کرونا وباء آگے آگے اور ہم اسکے پیچھے پیچھے ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1