شہباز شریف کرونا وائرس کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے،پرویز ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے ہوتے ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے کورونا وائرس کو اب بھاگنا ہوگا ڈاکٹرز،نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو کٹس اور دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی یقینی بنائے،ان کے ساتھ جنگ کا ماحول ختم کریں،حکومت کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن خود اپنے وسائل حفاظتی کٹس تقسیم کرنے جارہی ہے۔مسلم لیگ ن قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طبی عملے میں کٹس تقسیم کرے گی۔
:ڈاکٹرزاور طبی عملے کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی مایوس ہو چکے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم ریجیکٹڈ وزیراعظم بننے والا ہے۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔