ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

  ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں کرونا وائرس سے ممکنہ بچاوُ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور جی ایم آپریشنز کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔اس سلسلہ میں ادارے کا تمام عملہ اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خود ورکرز کے ماسک اور حفاظتی دستانے چیک کیے اور ہر صورت بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کی صفائی کو یقینی بنا یا جا رہاہے۔ دن رات شہر کی بڑی شاہراہوں، اسپتالوں، کورنٹائن سینٹر ز اور فٹ پاتھوں کی کلورین ملے پانی سے دھلائی صفائی جاری ہے۔

اور اسکے ساتھ ورکرز کی حفاظت کے لئے خصوصی ماسک اور گلوز کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے۔ ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں ان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی سکریپنگ اور کچرے کو بروقت اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں وہیں شہریوں سے بھے اپیل ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1