ڈپٹی کمشنر کا دورہ تبلیغی مرکز،غیر ملکیوں کی سکریننگ کا جائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر متحرک ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ڈی سی لاہور دانش افضال کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے مرکز میں موجود غیر ملکیوں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔