چائنہ کی طرفسے امدادی سامان کی فراہمی قابل تحسین ہے،ضمیر بٹ

  چائنہ کی طرفسے امدادی سامان کی فراہمی قابل تحسین ہے،ضمیر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(بزنس رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فدا حسین، صدر گل محمد مرزا، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی، میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے چائنہ کی طرف سے پاکستان کیلئے امدادی سامان کی فراہمی، سینٹائزر، وینٹی لیٹرز، ماسک ودیگر اشیائے ضروریہ بھجوانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اورآفت کی گھڑی میں جس ہمدردی اور احساس کے ساتھ چائنہ نے پاکستان کیلئے سامان بھجوایا ہے پاکستانی قوم چائنہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔