تمام اضلاع میں بی ایس ایل لیول تھری لیبارٹری قائم کریں گے،رفاقت گیلانی

تمام اضلاع میں بی ایس ایل لیول تھری لیبارٹری قائم کریں گے،رفاقت گیلانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ضلعی انتظامیہ لیہ میں کرونا وائرس کنٹرول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کے ہر ڈویژن میں بی ایس ایل لیول تھری لیبارٹری قائم کی جائے گی جبکہ پانچ ڈویژن کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ حکومت نے عوام کو موذی کروناوائرس سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے اورسماجی فاصلے رکھنے کی بارباراپیل کررہی ہے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کا عمل جاری ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں مخیرحضرات مستحق افرادکی بڑھ چڑھ کرامداد کریں۔ حکومت نے پنجاب میں لاک ڈاؤن کافیصلہ انتہائی مجبوری کے باعث کیاتاکہ لاک ڈاؤن کے عمل سے عوام کوکوروناوائرس سے بچایا جا سکے۔ ڈ اکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت کرکے انسانیت کو محفوظ بنانے کے فر ائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پوری قوم ڈاکٹرزاورطبی سٹاف کو صحت کا محافظ ہونے کے ناطے سلام پیش کرتی ہے۔ عوام گھروں سے باہرنہ نکل کرکوروناوائرس کے پھیلاؤکوروکنے میں اہم کرداراداکریں۔ اس وائر س سے اپنے آپ کو محفو ظ رکھنے کے کا وا حد حل صر ف اور صرف احتیا ط اور پر ہیز ہے اگر ہم نے احتیا ط سے کا م نہ لیا تو اس وا ئر س کے پھیلا ؤ سے خطر نا ک نتا ئج برا?مد ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعظم پا کستان اور وزیر اعلی پنجا ب کی طر ف سے اس کے پھیلا ؤ کو روکنے کے حوا لے سے کیے جا نے والے اقدا مات قا بل تحسین ہیں اور پنجا ب بھر میں عارضی لا ک ڈا ؤ ن اور دفعہ 144 کا نفاذ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر کے تما م سر کا ری ہسپتا لو ں میں منا سب اقدا ما ت کر رہے ہیں اور وا ئر س کو کنٹرول کر نے کے لیے حکومتی اقدا مات (لا ک ڈا ؤ ن) پر عمل درآمد کر وا نے کے لیے عملی اقدا ما ت کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1