غریب طبقات میں 15ہزار راشن پیک تقسیم کرینگے: زبیر احمد انصاری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کے جنرل سیکرٹری زبیر احمد انصاری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث غریب طبقات بہت مشکلات کا شکار ہیں،ایسے خاندانوں کو ریلیف دینے کے لئے ہم 15ہزار سے زائد راشن پیک تقسیم کریں گے،انہوں نے کہا کہ راشن تقسیم کرنے والے عملے کو خصوصی کٹس مہیا کی جائیں گی تاکہ ان کو کرونا وائرس سے مکمل طور پر محفوظ رکھا جائے،زبیر احمد انصاری نے مزید کہا کہ راشن کے ساتھ ہینڈ سینیٹائزرز اور صابن بھی تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو نا ہو گا اور صاحب حیثیت طبقات کو آگے بڑھ کر اپنے غریب بہن بھائیوں کا گلے لگانا ہو گا۔