عمران خان کرونا معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے،امیر بہادر

عمران خان کرونا معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے،امیر بہادر

  



لاہور(جنرل رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان کرونا کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔اپوزیشن جماعتوں کی لیڈرشپ کی تجاویز کو نظر انداز کرنا حکومتی ناقابل معافی غلطی ہے۔پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔وزیراعظم اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تجاویز کو سنجیدہ لیں۔فوری طور پر گھروں میں بند شہریوں کو ریلیف فراہم کریں اور ڈاکٹرز،نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہین دو گنا بڑھائیں۔ہمارے مسیحا ہمارے اصل میں ہیروز ہیں۔ان کی خدمات کا اعتراف ہی ان کیلئے سب سے بڑی دولت اور عزت کا با عث ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک پارٹی میٹنگ کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی ورکروں کو مزدور طبقے کیلئے ہر ممکنہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی۔ 

ٓ

مزید : میٹروپولیٹن 1