پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی کا چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی کا چارج سنبھال لیا

  



لاہور (پ ر) معروف ماہر اقبالیات اور اردو زبان و ادب کی استاد پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اردو تدریسی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی کی ممتاز مسند "اقبال اسٹڈیز چئیر" پر فائز تھیں۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی اقبالیات کے ساتھ ساتھ اردو ادب کے متنوع موضوعات پر متعدد کتب اور تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔نومنتخب ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال اکیڈمی پاکستان جیسے موقر قومی ادارے سے نہ صرف تحقیق و تالیف کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا بلکہ فکر اقبال کی تفہیم و ترویج کے لیے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1