نیشنل سیونگز 155ارب روپے بچت کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

نیشنل سیونگز 155ارب روپے بچت کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

  



اسلام آباد (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے 20 مارچ تک 155 ارب روپے کی بچت کاہدف حاصل کرلیاہے۔سی ڈی این ایس کے ایک سینیئرعہدیدارنے اے پی پی کو بتایا کہ مالی سال 2019-20 کیلئے سی ڈی این ایس نے 352 ارب روپے کی بچتوں کے حصول کا ہدف مقررکیاہے،گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے 324 ارب روپے کا ہدف مقررکیاتھا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس نے 30 جون 2019ء تک 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں جوپیوستہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کے اختتام پربچتوں کا کل حجم 1150 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، 30 جون 2018ء کو سی ڈی این ایس کی بچتوں کا کل حجم 774 ارب روپے تھا۔انہوں نے کہاکہ مختلف سکیموں اورسرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کی وجہ سے بھی بچتوں میں اضافہ ہواہے جس کے بعد سی ڈی این ایس نے ہدف میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید : کامرس