شیزان انٹرنیشنل کو 239.6ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ
اسلام آباد (اے پی پی) 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران شیزان انٹرنیشنل کو 239.6 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2018ء شیزان انٹرنیشنل کو85.6 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا تاہم 2018ء کی آخری ششماہی کے مقابلہ میں 2019ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 239 ملین روپے سے زیادہ کا بعد از ٹیکس خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔