یوفون اور پی ٹی سی ایل کی لامحدود کالز کی سہولت متعارف

    یوفون اور پی ٹی سی ایل کی لامحدود کالز کی سہولت متعارف

  



اسلام آباد،(پ ر)یہ ایک ایسا وقت ہے جب ہر پاکستانی کورونا وائرس سے متعلق خدشات اور پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے۔ اس افراتفری کے موقع پر پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون اپنے صارفین کیلئے یوفون سے یوفون اور یوفون سے پی ٹی سی ایل کے درمیان بے فکری سے رابطہ برقرار رکھنے کے لئے سپرکارڈ پلس کے ذریعے باسہولت انداز سے جڑے رہنے کو یقینی بنا رہی ہے۔ مزید یہ کہ یوفون سپر کارڈ کے ذریعے لامحدود فیس بک کے ساتھ 2GBاضافی ڈیٹا بھی میسر ہے۔ یہ سہولت 25 مارچ سے ہر سپرکارڈ پلس کی سبسکرپشن پر لاگو ہوگی۔ موجودہ صورتحال میں بیشتر افراد گھروں تک ہی محدود ہیں اور باہر جاکر اپنے بنیادی کاموں کی انجام دہی سے بھی قاصر ہیں۔ اس لئے اپنے صارفین کو موبائل بیلنس حاصل کرنے کی سہولت کے پیش نظر یوفون سیلف سروس ذرائع سے بیلنس ری چارج کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ صارفین سیلف سروس ذرائع جیسے مائی یوفون ایپ یا www.ufone.com کے ذریعے سپرکارڈ سبسکرائب کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ آفر حاصل کرنے کے لئے 599 روپے کا ری چارج کریں اور *250# ڈائل کریں۔

پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون کے لئے آپ اہم ہیں اور موجودہ نازک صورتحال میں برانڈ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ تمام ممکنہ ذرائع کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صارفین کو خدمات پیش کی جائیں۔ ان حالات میں یوفون نے متعدد اقدامات اور خدمات متعارف کرادی ہیں جن کی بدولت لوگوں کو گھر میں رہنے کے لئے آسانی پیدا ہوگی۔ پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کا عزم ہے کہ وہ اپنے نعرے "تم خیریت سے رہو، پاکستان" پر حقیقی انداز سے قائم رہے گا اور اپنے صارفین کے لئے ہر ممکن حد تک کوششیں جاری رکھے گا کیونکہ وہ انہیں اپنی یو فیملی کا حصہ سمجھتا ہے۔

ٓ

مزید : کامرس