سالڈ ویسٹ کی کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے تعاون کی پیش کش
کراچی (پ ر)سالڈ ویسٹ ایسوسی ایشن پاکستان (SWAP) نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال پر غور وخوض کیلئے ہیڈ آفس میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ جمال اصغر بھٹی، چیئرمین SWAP نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس، جوسندھ، پنجاب،بلوچستان اور کے پی کے سے نمائندوں کے ساتھ بلایا گیا تھا سے اپنے خطاب میں کہا ”ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجہ حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کا فقدان ہے“ایگزیکٹو کمیٹی نے ملک بھر اور خاص طور پر ایسے دور دراز علاقوں اور قصبوں میں جہاں مقامی میونسپلٹی کی کم استعداد کار کی وجہ سے ویسٹ منیجمنٹ سروسز کا فقدان ہے وہاں سپرے، فیومی گیشن اور صاف ستھرائی کی مہموں میں حکومتکو رضا کارانہ طور پر ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ جمال اصغر بھٹی نے کہا ”ہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں متعلقہ مقامی حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 1000 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 8افراد اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہر اپنے سسٹمز میں استعداد کار میں فقدان کی وجہ سے ویسٹ منیجمنٹ کی مناسب خدمات فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم آگے آئیں اور اس خطرے کے خلاف فرنٹ لائن فائیٹر کے طور پر اپنے آپ کو پیش کریں۔سینیٹری ورکرز، جھاڑوکش یونین، ڈرائیورز اینڈ میکنکس یونین اور دیگر الحاق شدہ تنظیموں اس مہم میں ہمارے ساتھ ہیں جو پورے ملک کیلئے اپنی خدمات پیش کررہی ہیں۔ ریجنل چیئرمین سندھ عاطف جاوید، ریجنل چیئرمین پنجاب ظفر اقبال، ریجنل چیئرمین کے پی کے طاہر محمود، ریجنل چیئرمین بلوچستان ہاشم خان اور ریجنل چیئرمین آزاد کشمیر نوید میر نے اجلاس میں شرکت کی