درختوں کے کٹاؤ سے مسائل جنم لے رہے، ڈاکٹر اشرف چوہدری
فیصل آباد (اے پی پی) جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والے مسائل اور پودوں اور درختوں کے کٹاؤ سے بھی بہت سارے مسائل جنم لے رہے ہیں جن کے تدارک کیلئے مضبوط اور صحیح سمت میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنے لیول پر پانی کی کمی کو جلد دورکرنا ہے تاکہ ہماری زراعت کو فروغ مل سکے کیونکہ کاشتکاری کیلئے بھی یہ پانی بہت ممد و معاون ہوگا۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ریسرچرزو ماہرین کے مشاہدات و تجربات سے طلباء وطالبات کو تعلیمی ماحول میں بہت کچھ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آتے ہیں جن سے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں فصلوں کی بہتر پیداوار کے حصول میں مفید اقدامات اٹھانے میں بھی بہت مددلی جاسکتی ہے۔