فیصل آباد،مارکیٹوں کی بندش سے ایک کھرب کا نقصان ہوگا

فیصل آباد،مارکیٹوں کی بندش سے ایک کھرب کا نقصان ہوگا

  



فیصل آباد (کامرس ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹوں کی بندش سے فیصل آبادکوایک کھرب روپے سے زائدکا نقصان ہو گا جبکہ برآمدات اوربے روزگاری سے امن وامان کی صورتحال بھی مزیدتشویش ناک ہو سکتی ہے فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدررانا سکندراعظم خاں نے کہا کہ فیصل آبادملک کا تیسرا بڑاصنعتی شہرہے جو ملکی برآمدات میں 25فیصدکے لگ بگ حصہ ڈال رہا ہے انہوں نے وضاحت کی کہ برآمدات میں کمپوزیٹ یونٹوں کا حصہ بہت معمولی ہے جبکہ 90فیصدبرآمدی مال ایس ایم ای سیکٹرتیارکرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے طورپربرآمدکنندگان کے لئے 100ارب روپے کی رقم مختص کی ہے تاکہ انکے مالی مسائل کوحل کیا جاسکے۔

مزید : کامرس