رواں مالی سال، تیل کی درآمد 14فیصد کم
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران تیل کی مجموعی درآمد میں 14.36 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2019ء سے فروری 2020ء میں تیل کا درآمدی بل 8 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 9 ارب 61 کروڑ ڈالر تھا۔ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2019-20ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران تیل کادرآمدی بل ایک راب 38 کروڑ ڈالر تک کم ہوا ہے۔