کراچی سبزی منڈی میں سپرے کا مطالبہ

کراچی سبزی منڈی میں سپرے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی سبزی منڈی کے تاجروں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سے سبزی منڈی میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا مطالبہ کیا۔
ہے۔
ملیر فریش فروٹ ہول سیلرز و گروئیرز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد جاوید نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ شہر بھر کی طرح سبزی منڈی میں بھی جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے احکامات صادر کئے جائیں کیونکہ سبزی منڈی سے ہی شہر کو پھلوں و سبزیوں کی فراہمی کی جاتی ہے،اگر سبزی منڈی میں جراثیم کش ادویات کا بروقت اسپرے نہ کرایا گیا تو کرونا وائرس سے ہٹ کر مزید بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے،لہذا فوری طور پر سبزی منڈی میں بھی شہر کے دیگر علاقوں کی طرح جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

کامرس -