تمام مصنوعات پر وارنٹی کی مدت میں 2ماہ کی توسیع کردی،اوپو

    تمام مصنوعات پر وارنٹی کی مدت میں 2ماہ کی توسیع کردی،اوپو

  



لاہور(پ ر)پاکستان میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے دوران اسمارٹ فون تیار کرنے والی پریمئم کمپنی اوپو نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کمپنی کی تمام تر مصنوعات پر دی جانے والی وارنٹی کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔اس اقدام کے تحت 26مارچ 2020کو ختم ہونے والی وارنٹی کی مدت اب 26مئی2020تک کار آمد ہوگی،لہذا صارفین اوپو کی ویب سائٹ پر آئی ایم ای آئی نمبر کے اندراج کے ذریعے وارنٹی سے متعلق اسٹیٹس با آسانی چیک کرسکتے ہیں۔وارنٹی میں دو ماہ کی مدت کی توسیع اوپو کی جانب سے پاکستانی صارفین کو فراہم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا قدام ہے جس میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔اس وعدے کے ساتھ اوپو ڈیولپمنٹ،ریسرچ اور پراڈکٹ ڈیولپمنٹ میں اپنی تیز تر سرمایہ کاری کے ذریعے مصنوعات کے معیار اور اعتبار پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔کمپنی اپنے صارفین کی قدر کرتی ہے،اور اس مقصد کیلئے کمپنی شفافیت پر مبنی اپ فرنٹ اور کلوزر تجربے کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔اوپو موجودہ مشکل صورتحال میں اپنے صارفین کی صحت و سلامتی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔اسمارٹ فون کمپنی اپنے صارفین کی زندگیوں کو آسان بنانے اور اپنے ملازمین کی مکمل سلامتی کیلئے تمام تر مناسب اقدامات اٹھارہی ہے۔

مزید : کامرس