جی ای ہیلتھ کیئرکا وینٹی لیٹر کاسادہ ڈیزائن تیار کرنے کا فیصلہ

  جی ای ہیلتھ کیئرکا وینٹی لیٹر کاسادہ ڈیزائن تیار کرنے کا فیصلہ

  



لاہور (پ ر)جی ای ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس(COVD-19) کا مقابلہ کرنے میں معالجین، حکومتوں اور وسیع تر ہیلتھ کیئر کمیونٹی کی مدد کے لیے اپنی مسلسل کوششوں میں دو اپ ڈیٹس کا اضافہ کیا ہے۔جی ای ہیلتھ کیئر اور فورڈ موٹر کمپنی وینٹی لیٹرز کی پیداوار بڑھانے اور معالجوں کو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے اہم طبی آلات سے لیس کرنے کی خاطر مل کر کام کریں گے۔اس تعاون کے ذریعے فورڈ، جی ای ہیلتھ کیئر کے موجودہ وینٹی لیٹر کاایک سادہ ڈیزائن تیار کرنے کے مقصد کی خاطر اپنی فنی اور پیداواری مہارت مہیاکرے گی۔یہ نیا سسٹم خاص طور سے اس عالمگیر وبا ء کے دوران فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے وضع کیا جائے گا جوCOVD-19 کے مریضوں کے محفوظ طریقے سے علاج کے لیے ضروری فنکشنز سے آراستہ ہو گا۔جی ای ہیلتھ کیئر کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، کیرن مرفی نے کہا کہ" اس وائرس سے ہمیں اجتماعی طور پر جس بڑھتے ہوئے چیلنج کا سامنا ہے اس پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر کی انڈسٹریز جس طریقے سے تیزی کے ساتھ فعال ہوئی ہیں اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے"۔ انھوں نے کہا کہ " ہمیں فورڈ کے ساتھ اس تعاون میں اپنی کلینیکل اور فنی مہارت اور مریضوں کی ضروریات پوری کرنے میں اس جان بچانے والی ٹیکنالوجی کی غیر معمولی مانگ اور معالجین کی مدد کے لیے مل جل کر کام کرنے پر فخر ہے"۔اس کے علاوہ جی ای ہیلتھ کیئر نے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن(FDA) کی رہنمائی کے مطابق ان مریضوں کے لیے جنھیں کلینیکل وینٹی لیشن کی ضرورت ہے، اپنی اینستھیزیا ڈیوائسز کے استعمال کے لیے اپنی ویب سائیٹ پر معلومات فراہم کی ہیں۔یہ معلومات ان مریضوں کی مدد کے لیے زیادہ وسیع انداز میں دستیاب ہیں جنھیں COVD-19 کی وجہ سے سانس نہیں آتی یا اس میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔معالج مریضوں کے علاج میں اپنی مرضی کے مطابق ان تفصیلات کو استعمال کر سکتے ہیں۔ایک لاکھ سے زیادہ ڈیوائسز کی عالمی تنصیبی بنیاد کے ساتھ یہ اپ ڈیٹ وینٹی لیٹرز کی عالمی مانگ میں فوری مدد فراہم کرتا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات کے لیے کمپنی کی پیداواری استعداد بڑھانے کی کوششوں کے بارے میں مرفی کا بیان ہے۔جب سے COVD-19 وباء شروع ہوئی ہے جی ای ہیلتھ کیئر نے وینٹی لیٹر پراڈکشن کی استعداد دگنی کردی ہے۔

اور غیر معمولی مانگ کو پورا کرنے کے لیے 2020 کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک فورڈ کے تعاون کے بغیر اسے پھر دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے۔

مزید : کامرس