آم کے باغبانوں کو پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت
فیصل آباد (اے پی پی) آم کے باغبانوں کو 10 سے 14دن کے وقفہ کے ساتھ باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ باغبان آم کے پھل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کیلئے کسی کوتاہی یاغفلت کامظاہرہ نہ کریں۔
اور باغات کا باقاعدگی سے معائنہ بھی جاری رکھیں۔ ماہرین زراعت کا کہناہے کہ باغبان آم کے باغات میں بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کرتلف کردیں اور مکمل پھول آنے پر یوریاکھاد ایک کلو گرام فی پودا بھی ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ پھل آنے پر آبپاشی اشد ضروری ہوتی ہے تاہم آبپاشی کا وقفہ 20دن تک رکھا جاسکتاہے۔