دکانداروں کے بجلی گیس کے بل معاف کیے جائیں، راولپنڈی چیمبر
راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے حکومتسے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایم ایز کے لیے بھی بلوں میں رعایت دی جائے۔ وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب سے مطالبہ کیا چودہ دن کے لاک ڈاون سے تاجر، دکاندار بلوں کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں وائرس کے باعث میں کاروبارپہلے ہی گراوٹ کا شکار تھے اب مکمل شٹ ڈاون ہو چکے۔
کاٹیج انڈسٹری خاص طور پر شو مارکیٹ، پلاسٹک، آٹو پارٹس اور فرنیچر سمیت چھوٹے دکاندار اس موقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے پاس ورکرز کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صارفین کے گیس بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں موخر کی جائیں یا اقساط کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ ہمیں زمینی حقائق کا بھی ادراک کرنا چایئے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور آٹو سیکٹر کے لیے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان جلد کیا جائے۔وزارت خزانہ سے بھی اپیل ہے کہ وہ ایک جامع پیکیج کا اعلان کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر معروف سیکٹرزجیسے، سیاحت، زیورات، ماربل، پولٹری اور ادویات کے شعبے کے لیے بھی مراعات کا اعلان کیا جائے۔