اسسٹنٹ کمشنرز کو فلور ملوں کے دوروں کا ٹاسک مل گیا

  اسسٹنٹ کمشنرز کو فلور ملوں کے دوروں کا ٹاسک مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے لاہور کی تمام فلور ملوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں موجود 62 فلور ملوں کو چیک کیا جائے اورہر مل سے آٹا کوٹہ کی مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ا سسٹنٹ کمشنرز فوری طور پر فلور ملوں کے دورے کریں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے برکت فلور مل کا دورہ کیا۔20 کلو کے 2358 بیگز اور 10 کلو آٹے کے 1487 بیگز کی آج سپلائی مختلف سٹورز میں یقینی بنائی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کررونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔تحصیل شالیمار میں مختلف پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔
،ماڈل بازار چائنہ سکیم میں مینجر احمد بٹ، ٹی آر آئی شالیمار شاہ نواز اور پٹواری افضال تمام تر انتظامات کو مانیٹر کر رہے ہیں۔سنگھ پورہ سٹاپ گھاس منڈی میں اے ایس ایل شالیمار جاوید اور پٹواری فریاد مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔جلو موڑ بازار پر ٹی آر آئی واہگہ زوہیب بٹ اور پٹواری ارشد امجد مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ماڈل بازار ہربنس پورہ میں مینجر عثمان، ای ایس ایل زاید اور پٹواری ظفر اقبال مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -