پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے،مومنہ وحید

پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی ملک بھر میں تعریف کی گئی ہے۔چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کے لئے میں کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیاہے-پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو 11ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں جس کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی گئی -2ارب روپے کے فنڈز پی ڈی ایم اے کو جاری کئے گئے ہیں جبکہ 60کروڑ روپے اضلاع کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

اور پنجاب کابینہ نے بلوچستان حکومت کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے انہوں نے کہاکہ مستحقین میں موجودہ حالات کے پیش نظرزکوۃ کی تقسیم کا عمل ایک ماہ قبل شروع کیاجائے گا او راس ضمن میں ہم اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہیں جبکہ بیت المال کے فنڈزکو بھی ریلیز کیا جارہاہے او ریہ فنڈز بھی مستحقین میں جلد تقسیم کئے جائیں گے - انہوں نے کہاکہ لاہورمیں 3 ٹیسٹنگ لیبارٹریزکو لیول تھری اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،ڈی جی خان،فیصل آباداوربہاولپور میں 5نئی لیول تھری لیبز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،جس کیلئے 62کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے- کابینہ نے10 ہزار ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اورہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حا صل کرے گی جبکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کے لئے 8لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -