میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی معطل رہی

  میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی معطل رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی معطل رہی۔ تاہم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس سروس 6 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ملازمین کو بذریعہ ای میل آگاہ کر دیا گیاہے۔
ای میل میں روٹ پر تعینات سکیورٹی کمپنی کو فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔بندش کے دوران میٹرو بس کے انفراسٹرکچر کی چوری کی صورت میں سکیورٹی کمپنی ذمہ دار ہوگی۔

مزید :

کامرس -