انسداد کرونا وائرس، امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا 2ٹریلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج منظور

انسداد کرونا وائرس، امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا 2ٹریلین ڈالر کا بیل آؤٹ ...

  



واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سینیٹ نے کرونا وائرس کے تدارک کیلئے امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا 2 ٹریلین ڈالر کابیل آؤٹ پیکج منظور کر لیا۔سینیٹرز نے ایوان میں مباحثے کے بعد 2 ہزار ارب ڈالر کی منظوری دی، بل کی حمایت میں 96 اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔پیکج کرونا وائرس وبائی امراض کے نتیجے میں جاری معاشی بدحالی کے بدترین اثرات کو ختم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطا بق بل اب ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر بل پر دستخط کر دیں گے۔معاشی پیکج کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد، ہسپتالوں اور تباہ شدہ معیشت کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی،امریکہ میں اسوقت 68,489 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 1032 ہلاک ہیں۔ تین ریاستوں فلوریڈا، نیو یارک اور الینوائے میں شہریوں کو گھروں میں رہنے سمیت غیر ضروری کاروبار بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کے احکامات جار ی کیے گئے ہیں۔امریکہ میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے چین کے بعد امریکہ کرونا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جس تیزی سے امریکہ میں پھیلا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے وائرس کا اگلا مرکز امریکہ ہوگا۔چند امریکی ریاستوں اور سرکاری عہدیداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کو کرونہ وائرس سے نمٹنے میں نااہلی پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ پیکیج

مزید : صفحہ اول