اقتصادی رابطہ کمیٹی، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آلات، داؤں کی خریداری کیلئے 5ارب روپے منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آلات، داؤں کی خریداری کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آلات،دواؤں کی خریداری کیلئے 5ارب کی منظوری دیدی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کرونا سے متعلق آلات،دواؤں کی خریداری کیلئے5ارب روپے کی منظوری این ڈی ایم اے کیلئے دی گئی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 2روپے89پیسے تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی، بجلی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن 3ماہ بعدجاری ہوگا۔ای سی سی نے نیشنل الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے مراعاتی پیکیج پرکمیٹی قائم کردی، کمیٹی ایک ماہ کے عرصے میں جامع سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی میں ڈی سی پلاننگ کمیشن، پیٹرولیم حکام اور دیگر وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی،پی ایس او،تیل کمپنیوں کوخسارہ معاملے پرمہلت طلب کرلی گئی ہے جبکہ ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پربلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فاٹا میں نادرامنصوبے کیلئے ضمنی گرانٹ، پائیدارترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے 5ارب کی ضمنی گرانٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈور کس کیلئے27کروڑ50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
اقتصادی رابط کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -