کرونا سے بچاؤ کیلئے غریب ممالک کو 2ارب ڈالر امدا د کی ضرورت: اقوام متحدہ 

    کرونا سے بچاؤ کیلئے غریب ممالک کو 2ارب ڈالر امدا د کی ضرورت: اقوام متحدہ 

  



نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمگیر وبا کرونا کو عالم انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔سیکرٹری جنرل اقوا م متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے غریب ممالک کو 2 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔چین میں بڑی حد تک کرونا پر قابو پایا جا چکا ہے لیکن یورپ بالخصوص اٹلی اور اسپین میں ہلاکتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپین میں 700 سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ایک جانب اقوام متحدہ کی جانب سے کورو نا وائرس سے نمٹنے کیلئے 2 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی گئی ہے تو دوسری جانب امریکی سینیٹ نے اپنے شہریوں اور تاجروں کی مالی معاونت کے لیے 2 کھرب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

اقوام متحدہ

مزید : صفحہ اول