وزیراعظم نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کانوٹس لے لیا

  وزیراعظم نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کانوٹس لے لیا

  



اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کانوٹس لے لیا،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی انکوائری شروع کردی۔اس وقت انٹربینک میں ڈالر بڑھ کر 167 روپے پر جا چکا ہے،وزیراعظم عمران کان نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کانوٹس لے لیا ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی انکوائری شروع کردی۔ذرائع سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ انکوائری کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی قیمت ہو گی،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،ذرائع سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ بیرون ملک سے ادویات اور مشینری ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگی ہوئی ہیں۔

نوٹس

مزید : صفحہ اول