پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا مریض داخل نہ کئے جانے کا انکشاف

      پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا مریض داخل نہ کئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال)وزیراعظم نے پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں سے ناروا سلوک اور انھیں داخل نہ کئے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا،چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلبی پر محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو خفیہ اداروں نے رپورٹ دی کہ پنجاب بالخصوص لاہورکے بعض ہسپتال کرونا وائرس پھیلانے کا بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔بعض ہسپتالوں میں جب کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں پہنچے تو انھیں زیر علاج رکھنے کی بجائے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا رہا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروائیں جس سے یہ مریض مختلف دفاتر،لیبارٹریوں،اپنے گھروں اور گلی محلوں میں جا کر کرونا وائرس پھیلانے کا ذریعہ بنے جبکہ وزیر اعظم کو یہ بھی رپورٹ دی گئی کہ بعض ہسپتالوں میں بڑی کینٹین بھی تاحال کھلی ہیں اور وہاں بے تحاشا رش کی وجہ سے کرونا کی وباء پھیل رہی ہے، سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث ہسپتالوں میں بھکاری بھی کرونا کا کیریئر بن رہے ہیں۔رپورٹ میں وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب کاڈیالوجی میں سالانہ ٹینڈر کے موقع پر دفعہ144کی پابندی کا کھلے عام مذاق اڑیا گیا۔ وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے سیکرٹر ی صحت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پرشوکازجاری کریں جس پر سیکرٹری صحت نے ہسپتالوں کی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا۔اس حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن مدثر نے بتایا کہ کئی ہسپتالوں سے جواب طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا،فرآئض میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ اول -