کرونا پھیلاؤ کا خدشہ، تمام موٹر ویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

  کرونا پھیلاؤ کا خدشہ، تمام موٹر ویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان موٹروے پولیس محمود علی کھوکھر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاؤ کے خلاف لاک ڈاؤن کی حمایت میں، تمام موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کیا جارہا ہے، مال بردار گاڑیوں، تیل کی ترسیل والی گاڑیوں اور ضروری اشیاء خورونوش والی گاڑیوں کو کم سے کم عملے کے ساتھ داخلہ کی اجازت ہو گی۔ جمعرات کو ترجمان موٹروے پولیس محمود علی کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام موٹر ویز پر ہر قسم کی مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل بندکیا جا رہا ہے۔ نجی گاڑیوں کو دو یا دو سے کم افراد کے ساتھ سفر کرنے کی تسلی بخش صحیح وجہ بعد از تصدیق داخلہ کی اجازت ہو گی۔
موٹروے بند

مزید :

صفحہ اول -