کرونا لاک ڈاؤن،بھارت کا 2ارب 26کروڑ ڈالرکے ریلیف پیکیج کا اعلان
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی وفاقی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کرونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈان کے دوران نقد رقم کی منتقلی اور فوڈ سبسڈی کی صورت میں غریبوں کے لئے 2ارب 26کروڑ امریکی ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیاہے۔جمعرات کوپریس کانفرنس میں نرملاسیتا رامن نے بتایا کہ بڑے شہروں میں کام کی غرض سے ملک کے دیگر علاقوں سے آئے مزدوروں، شہری اور دیہی غریب افراد، خواتین اور پسماندہ طبقوں کے لئے ایک پیکیج دیا جارہا ہے جومجموعی طور پر 2ارب 26کروڑامریکی ڈالرتک ہوسکتا ہے۔ فوڈ سیکیورٹی اسکیم کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقوں کی مدد کرنا ہے تاکہ کرونا وائرس وبا کے تناظر میں ہونے والے لاک ڈان اور روزگار میں ہونے والے نقصان سے پیدا ہونے والے اضافی چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکے۔ غریب اور تنگ دست افراد کو اگلے تین ماہ کے لئے 5کلو اضافی گندم اور چاول مفت دئے جائیں گے۔انہیں اگلے تین ماہ تک 1کلو دالیں بھی مفت ملیں گی۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو 66 ہزار300امریکی ڈالر کی میڈیکل انشورنس کے تحفظ کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔
پیکیج اعلان