وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستے سیل،فوج تعینات

      وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستے سیل،فوج تعینات

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل کرکے فوج تعینات کر دی گئی، گاڑیوں کو واپس بھیجا جانے لگا۔ملک میں کرونا کے خطرے کے پیش نظرپاک فوج اور پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرلیں، لوگوں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ہی شہر میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، بیماروں اور صحافیوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کے اکٹھے کھڑے ہونے پر پابندی عائد ہے۔ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک کے زیادہ حصوں میں لاک ڈاؤن ہے۔

فوج تعینات

مزید : صفحہ اول