کرونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کو 10لاکھ ڈالر امداد دینگے،امریکی سفیر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جانز نے کرونا وائرس سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ امریکہ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکہ نے کرونا وائرس کے خلاف ہنگامی امداد کیلئے پاکستان کو ترجیحی ملک میں رکھا ہے۔امریکہ لیب اور کرونا وائرس سے متعلق امراض کی نشاندہی کیلئے 10لاکھ ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کرے گا۔امریکی سفیر نے کہاکہ یو ایس ایڈ نے ہوائی اڈے کے حکام کے لئے مسافروں میں کرونا وائرس کے معاملات کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک ڈیٹا بیس بھی تیار کیا۔امریکہ اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دیرینہ شراکت دار ہیں۔ سی ڈی سی سے 100 سے زائد فارغ التحصیل پاکستانی ابھی گلگت بلتستان اور پنجاب میں کرونا وائرس کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے لئے 18 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ ہم خیبر پختونخواہ میں صحت کے حکام کو 13 جدید ایمبولینس بھی فراہم کر رہے ہیں۔
امریکی سفیر