کرونا، آئی سی سی نے جون تک تمام ایو نٹس ملتوی کردئیے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کورونا وائرس کے پیش نظر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور پلان سمیت 30 جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیئے۔آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرافی نے اپریل میں دنیا کے سفر پر نکلنا تھا، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹی 20ورلڈ کپ سے پہلے یہ کوالیفائرز ایشیا، یورپ، افریقہ میں کھیلے جانے تھے،آئی سی سی نے کہاہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹس ملتوی کئے،کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں،ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔