پاکستان اور بھوٹان کا کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھوٹان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام پر تبادلہ خیال کرنے سمیت عالمی وباء سے مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عالمی کرونا چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھوٹان کے بروقت اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک کو انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ سارک ممالک کے درمیان مشاورت کیلئے پاکستان "سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے۔بھوٹانی وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کی کاوش کو سراہتے ہیں۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس فنڈ کے قاعدو ضوابط سے متعلقہ امور مشاورت سے جلد طے کئے جائیں،دونوں وزرائے خارجہ نے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔
پاکستان بھوٹان