چین کی پاکستان سے خنجراب سرحد کھولنے کی درخواست

چین کی پاکستان سے خنجراب سرحد کھولنے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چین نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ خنجراب سرحد کو ایک دن کیلئے کھولا جائے تا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے طبی اشیا پہنچائی جاسکیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق خنجراب پاس اپریل میں کھولا جاتا ہے تاہم کرونا کے پھیلاؤ کے باعث اسے غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا،چینی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا کہ چین کے خودمختار علاقے شنجیانگ ایغور کے گورنر طبی اشیا گلگت بلتستان کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں، مراسلے کے مطابق گورنر نے 2 لاکھ ماسک، 2 ہزار این-95 فیس ماسک، 5 وینٹی لیٹرز، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹ اور 2 ہزار ڈاکٹروں اور طبی عملے کے استعمال میں آنے والے حفاظتی لباس عطیہ کیے ہیں۔

خنجراب بارڈر

مزید :

صفحہ اول -