ٹی 20ورلڈ کپ انعقاد، قومی کرکٹر تشویش کا شکار

ٹی 20ورلڈ کپ انعقاد، قومی کرکٹر تشویش کا شکار

  



لاہور(افضل افتخار) ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کے خطرہ میں پڑجانے کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کے شائقین کرکٹ پریشانی کاشکار وہی پر پاکستانی کھلاڑیوں میں بھی اس حوالے سے تشویش ہے اس حوالے سے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں اس وقت اس میگاایونٹ کے انعقاد کے بار ے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہم تو چاہتے ہیں کہ یہ ایونٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہو اور اس میں ٹیمیں بھرپور شرکت کریں اب اس وقت کیا حالات ہوتے ہیں اس کا تو علم نہیں مگر ہم جلد از جلد حالات کی بہتری کے لئے دعا گو ہیں اس حوالے سے اظہر علی،محمد عامر،شاداب خان،شرجیل خان،بابر اعظم،امام الحق و دیگر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے اور ہم تو اس ایونٹ میں شرکت کے لئے بھرپور تیاری میں ہیں مگر جو حالات ہیں لگتا ہے کہ اس کو ملتوی کردیا جائے گااور ہم آئی سی سی کی جانب سے اگر ایسا فیصلہ آیا تو ہم اس کا خیرمقدم ہی کریں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ سب سے پہلے انسانی زندگی ہے اور ان کو محفوظ رہنا چاہئیے کرکٹرز نے کہا کہ آئی سی سی اس حوالے سے فیصلہ کرے گا مگر ہم چاہتے ہیں کہ حالات جلد ٹھیک ہوں اور ہم اس میں شرکت کریں اس وقت پوری دنیا میں کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہیں جس سے کھلاڑی پریشانی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی