کرونا کیخلاف جنگ، طبی عملے کو سلام کیلئے آج سفید پرچم لہرائے جائینگے

کرونا کیخلاف جنگ، طبی عملے کو سلام کیلئے آج سفید پرچم لہرائے جائینگے

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک میں کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے مسیحاؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے(آج) جمعہ کو سفید پرچم بلند کیے جائیں گے۔ کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں ڈاکٹرز، رضاکار اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں۔اس سلسلے میں سفید پرچم لہرانے کا مقصد پاکستان بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر سپاہی کو دوسروں کی خاطر خود کوخطرے میں ڈالنے پر سلام پیش کرنا ہے۔یہی وجہ ہے کہ (آج) جمعہ کو پوری قوم متحد ہوکر سفید پرچم لہرا کر ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر شخص کو خراج تحسین پیش کرے گی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ”تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے“ گیت گایا جائے گا۔

سفید پرچم.

مزید : صفحہ اول