جیت کا عزم لیکر کرونا وائرس کو شکست دینا ہے، راؤ جاوید اقبال

جیت کا عزم لیکر کرونا وائرس کو شکست دینا ہے، راؤ جاوید اقبال

  



اسلام آباد (این این آئی)کھیلوں کے میدان کی طرح جیت کا عزم لیکر کرونا وائرس کو شکست دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی تمام فیڈریشنز،ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کو بھی احتیاطی تدابیر نہ صرف خود اختیار کرنی ہے بلکہ اپنے گردوپیش کے لوگوں کو بھی اس احتیاط کی ترغیب دینی ہے، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا آزمائش سے گزر رہی ہے لہذا پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو متحد ہو کر حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے،۔

س مرض کا واحد علاج احتیاط ہے۔

 سماجی تعلقات منقطع کر کے الگ تھلگ رہنا، باربار ہاتھوں کا دھونا،نیم گرم پانی سے غرارے کرناہمیں معمول کا حصہ بنا لینا چاہئے کیونکہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے حکومت ہماری بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے ہمیں اچھے شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ راؤ جاوید اقبال نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر حالات کی بہتری تک پابندی کے حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں من حیث القوم اپنے پختہ شعور کا ثبوت دینا ہوگا اور کچھ عرصے کے لیے محتاط زندگی کا سنجیدگی سے مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ حالات بہت گھمبیر ہیں اور دنیا کے کئی ممالک غیر سنجیدہ رویے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ہمیں خوفزدہ بھی نہیں ہونااور حوصلے،ہمت سیاس ضمن میں بلا تصدیق خبروں کو پھیلنے سے بھی روکنا ہے۔تاکہ افواہوں سے ماحول خوف وہراس اور کشیدگی کا شکار نہ ہو۔قرآن و سنہ بھی ایسی صورتحال میں احتیاط کی تلقین کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی