آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبر یں بے بنیاد ہیں، ترجمان

آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبر یں بے بنیاد ہیں، ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فدا پراچا نے سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے سابق صدر کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کی حالت تشویش ناک نہیں الحمد اللہ صحت بہتر ہے اور علاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سابق صدر کی طبعیت ناساز ہے۔
آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -