حکومت کی کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں جاری، علی امین گنڈاپور

     حکومت کی کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں جاری، علی امین گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کرونا جیسی موذی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی رہی ہے اور اس ضمن میں حکومت کو عوام کا بھرپور تعاون درکار ہے، انہوں نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کرونا کیسیزسے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور اس ضمن میں دونوں حکومتوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ہمیشہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں سے بھرپور تعاون کیا ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں بھی وفاقی حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی ہرممکن مد دکر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اس وقت سیاسی ایجنڈے کو کچھ عرصے کیلئے سائڈ پر رکھ کر پاکستان اور اس کی عوام کیلئے یک سو ہو کر کام کریں تاکہ اس وبا سے پاکستانی عوام کو بچایا جا سکے۔
علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ اول -